معزز عازمین حج اور عمرہ
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
خوش قسمتی اور مقام صد شکر ہے کہ آپ فریضہ حج کی ادائيگی اور مسجد رسول ﷺ کی زیارت کی سعادت حاصل کرنے کا عزم رکھتے ہیں ۔ اس خوش نصیبی پر میں آپ کو دلی تحیات پیش کرتا ہوں ۔ حج اسلام کا پانچواں رکن ہے ، اور اس کی بڑی فضیلت ہے اسلام نے حج کے ذریعہ امہ مسلمہ کو اجتماعیت کا درس دیا ہے ، اس موقع پر سارے جہان سے مسلمان بلا بھیدوبھا ؤ، رنگ ونسل ، زمان و مکان ، بلاد امن وسکون کی طرف کھنچے چلے آتے ہیں اور ہم آواز ہو کر صرف ایک باری تعالٰی کی صدا بلند کرتے ہیں۔
لَبّیک الَلَّہُم لَبَّیک لَبّیک لَا شَرِیکَ لَکَ لَبَّیک إِنَّ الحَمْدَ وَالنَّعمَةَ لَکَ وَالمُلْک لاَ شَرِیکَ لَک ۔
میں حاضر ہوں ، اے اللہ میں حاضر ہوں ، تیر ا کوئی شریک نہیں ، میں حاضر ہوں ، بے شک ساری تعریف تیرے لئے ہیں ساری نعمت تیری ہیں بادشاہت تیری ہے تیرا کوئی ساجھی نہیں ۔
اللہ کے فضل وکرم سے مؤلف کو ۱۹۸۱سے جامعہ ام القری مکہ المکرمہ میں مرکز ابحاث الحج ، و وزارت الحج ، اور مؤسسة الحجاج ، اور دیگر سرکاری اور غیر سرکاری اداروں میں رہ کر آج تک ہر سال دینی مرشد کی حیثیت سے حجاج بیت اللہ کی خدمات کا شرف ملتا رہا ہے۔ ان تجربات کے پیش نظر عازمین کے حج و عمرہ کےلئے قرآن و سنت کے مطابق بہت آسان اور مختصر کتابچہ تیار کرنے کی کو شش کی ہے ۔
اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ اس سعی کو قبول فرمائے اور میرے جد امجد مولانا محمد زکریا صاحب سراج التفاسیر اور والد محترم ڈاکٹر عبد القدوس، جنہوں نے دینی تعلیم کےلئے مجھے مکہ المکرمہ بھیجا، اس کا اجر عظیم عطا فرمائے، عازمین حج اور عمرہ سے میری اپیل ہے کہ مقامات مقدسہ پر دعاؤں میں امت مسلمہ، اپنے والدین ، لواحقین اور دوستوں کے ساتھ مؤلف کو بھی یاد رکھیں۔ اللہ کا خصوصی فضل وکرم اور توفیق ہم سب کے شامل حال رہے۔
  دعاؤں کا طالب
کنور شکیل احمد
نومبر ۲۰۰۲مطابق ۱؍ رمضان ۱۴۲۳ ہجری
Nabil Hajj & Umrah
Address. Suite 215 Linen Hall
162-168 Regent Street
London W1B 5TG
Tel 020 7734 9590
Email info@nabiltours.com

facebook
Twitter
Youtube