میقات
عمرہ کے لیے بّری راستوں سے جو لوگ مکہ آئیں گے نبی ﷺ نے مندر جہ ذیل میقات مقر ر فرمائے تھے۔
ذوالحلیفہ : اس کو وادیٔ عتیق یا بئرعلی بھی کہتے ہیں مدینہ اور اس کی طرف سے آنے والوں کےلئے میقات ہے ، جو مدینہ سے ۵ میل دور مکہ کی طرف ہے اس وقت یہاں بہت بڑی اور خوب صورت مسجد ہے ۔
جحفہ : یہ مکہ سے۱۸۷ کیلومیٹر دور شام اور مصر کی طرف سے آنے والوں کےلئے میقات ہے ۔
قرن المنازل : یہ مکہ سے ۹۴ کیلو میٹر دور نجد کی طرف سے آنے والوں کےلئے میقات ہے ۔
یلملم : یہ اہل یمن اور جنوب کی طرف سے آنے والوں کےلئے میقات ہے ۔
ذات عرق : مکہ سے شمال مشرق میں ۹۴ کیلو میٹر دور ی پر واقع ہے یہ ایران ، عراق اور اس طرف سے مکہ آنے والوں کےلئے میقات ہے ۔

جہاز سے آنے والوں کا میقات
جو لوگ ہوائی جہاز سے جدہ آتے ہیں ان کےلئے سنت طریقہ یہ ہے کہ سفر کرنے سے پہلے وہ غسل وغیرہ کرلیں ، جب میقات کے قریب آئیں تو احرام باندھ لیں ، جہاز میں سوار ہونے سے پہلے بھی احرام باندھا جاسکتا ہے لیکن احرام کی نیت نہ کریں اور نہ ہی تلبیہ کہنا شروع کریں۔ جب میقات پر پہونچیں تو احرام کی نیت کریں اور تلبیہ کہنا شروع کردیں ۔